کہیں ایک اور " بھٹو " تو " ان دی میکنگ " نہیں ؟
بلاول بھٹو کے ایک بیان نے ایسا جکڑا ، ایسا پکڑا کے بلاول کے نا نا شہید ذوالفقار علی بھٹو یاد آ گئے . باباۓ قوم کے بعد اگر کسی کو خوبصورت جملہ بولنا آتا تھا ، علامتی گفتگو کا ہنر اور سلیقہ تھا تو وہ صرف اور صرف بھٹو صاحب کو ہی تھے ، جن کی تقریریں ، بیانات اور پریس کانفرنسیں نثری نظموں کا سا لطف دیتی تھیں ، باقی تو گامے ماجے ہی تھے .
بلاول کے اس تازہ بیان میں پہلی بار بھٹو کی سی چمک اور کھنک محسوس ہوئی ہے ، کوئی اتفاق کرے نہ کرے .....حسن بیان سے انکار ممکن نہیں - بلاول نے کہا
" پنجابی سیاستدانوں کو بچانے کیلئے اردو الفاظ کے معنی تبدیل کئیے جاتے رہے تو میرے لئے بہتر اردو سیکھنا مشکل ہو جاۓ گا "
کہیں ایک اور " بھٹو " تو " ان دی میکنگ " نہیں ؟
- حسن نثار
RT News
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment