Kharra Sach - 6th January 2014 by xargham http://www.mqm.org/urdunews/4961 مبشر لقمان کی جانب سے مہاجروں کی تذلیل اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے خلاف ایم کیوایم کے تحت زبردست پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے میں مہاجروں کے علاوہ دیگر قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ’’اردو بولنے والے عوام مبشر لقمان کے نازیبا الفاظ کی مذمت کرتے ہیں، ARY مہاجر دشمنی بند کرو‘‘ شرکاء کے پلے کارڈ ’’مہاجروں کے دل کا چین الطاف حسین ۔۔۔ الطاف حسین ‘‘’’ہے نام مقدس مہاجر ‘‘ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کی پرجوش نعرے بازی مبشر لقمان کا گھناؤنا عمل اخلاقیات، جمہوریت اور شرافت کسی کی بھی حدود میں نہیں آتا ہے، حیدر عباس رضوی صحافتی تنظیمیں مبشر لقمان کے جانبدارانہ، متعصبانہ رویئے اور عمل کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور صحافتی اصولوں کے تحت کارروائی کریں، حیدر عباس رضوی کا احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کراچی ۔۔7جنوری 2014ء متحدہ قومی موومنٹ کے تحت صدر میں واقع مقامی نیوز چینل کے دفترپرنیوز چینل کے اینکرپرسن مبشر لقمان کی جانب سے مہاجروں کی تذلیل ان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر پر امن احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہر ہ میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، انجینئر ناصر جمال ، رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین ،حق پرست ارکان پارلیمنٹرین ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان ،کراچی مضافاتی کمیٹی، اے پی ایم ایس او ،شعبہ خواتین کی اراکین مختلف سیکٹر ز ویونٹس کے ذمہ داران وکارکنان اور مختلف قومیتوں کے عوام نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ’’اینکر پرسن مبشرلقمان کے متاثرانہ عمل خلاف احتجاج کرتے ہیں ‘‘’’اردو بولنے والے عوام مبشرلقمان کے نازیبا الفاظ کی مذمت کرتے ہیں ، ARYمہاجر دشمنی بند کرو ‘‘اوردیگر مطالبات اور کلمات جلی حروف میں تحریر تھے ۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرے کے شرکاء پرجوش انداز میں مقامی ٹی وی چینل اور اینکر پرسن مبشر لقمان کے خلاف اورایم کیو ایم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے، بعد ازاں احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے کہا کہ مبشر لقمان نیوز چینل پر بیٹھ کر مہاجر قوم کو گالیاں دیتے ہیں اور انکا یہ گھناؤنا عمل اخلاقیات، جمہوریت اور شرافت کے خلاف ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم آزادی صحافت کے حق میں ہے اور میڈیا سے درخواست گزار ہے کہ مہاجر قوم کی تذلیل کا ناقابل برداشت عمل بند کرایا جائے اس سے کروڑوں مہاجروں کی دل آزاری ہورہی ہے اور ان کے دل دکھی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں مہاجر ہونے پر فخر ہے اور اپنی ریٹنگ بڑھانے کیلئے مہاجر قوم کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ اے آر وائی پر مبشر لقمان کونسی صحافت کررہے ہیں اس کا صحافیوں کو بھی نوٹس لینا چاہئے ۔ آج مہاجر قوم کی تذلیل کا مقدمہ ہم پرامن احتجاج کی صورت میں پیش کررہے ہیں اس سے قبل ہم مبشر لقمان کے متعصبانہ رویئے سے مقامی نیوز چینل کے مالکان اور عہدیداران ذاتی طور پر آگاہ کرتے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مبشر لقمان کا رویہ جانبدارانہ ہے وہ مسلسل ایسے لوگوں کو اپنے پروگرام میں بٹھاتے ہیں جن کا صحافت سے کوئی واسطہ نہیں ، مہاجر قوم کے خلاف ہتک آمیز رویہ اختیار کرتے ہیں جو کہ سراسر زرد صحافت ہے ۔ حیدر عباس رضوی نے صحافتی تنظیموں پی ایف یو جے ، کے یو جے ، ایل یو جے اور پریس کلب کے عہدیداران سے مطالبہ کیا کہ مبشر لقمان کے جانبدارانہ رویئے ، مہاجر قوم کی تذلیل اور توہین کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور ان کے خلاف آزاد صحافتی اصولوں کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
RT News
Tuesday, January 07, 2014
مبشر لقمان کی جانب سے مہاجروں کی تذلیل

Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment