تفسیر مرتضوی منظوم - بحکم مولائے کائنات علیہ السلام
از: حضرت میراں میاں شاہ قطب العالم قطب الدین ابو محمد سید غلام مرتضی علی رضی اللہ تعالی عنہ
قرآن کریم کی اردو زبان میں پہلی منظوم تفسیر
اشاعت اول: 1021ھ
جا کے درپیش شہ عالی مقام
باادب جھک کرکیا میں نے سلام
پائے اقدس پر گرا باصد نیاز
پائے بوسی سے ہوا میں سرفراز
عرض کیا میں نے کہ یا حضرت امام
حکم سے تفسیر کہہ لایا غلام
دونوں جلدیں رکھ کے دونوں ہاتھ پر
لے گیا میں نذر کو پیش نظر
پایا حضرت کی مدد سے انصرام
ورنہ ھوسکتا تھا کب مجھ سے یہ کام
دونوں لیں دست مبارک سے اٹھا
دیر تک دیکھا کئے شیر خدا
تب یہ فرمایا بہ آواز بلند
تیری محنت کو کیا ھم نے پسند
خوش ھوئے ھم اس تیری تفسیر سے
تیری اس تحریر سے اس تقریر سے
دوست رکھا اس کو جو ھم نے بہ جان
دوست رکھیں گے اسے سب مومنان
مانگتا ھے اس کا کیا ھم سے صلا
جو تو چاھے دیویں ھم تجھ کو دلا
میں جو پایا شہ کا لطف بے قیاس
یہ کیا خدمت میں، میں نے التماس
مانگتا ھوں تم سے میں حب خدا
اور حب اھل بیت مصطفے
اور مہر جملہ آل فاطمہ
اور بایمان میرا ھو خاتمہ
اور رھوں دنیا میں باعزو وقار
باقی جب تک ھے حیات مستعار
اور غلام مرتضے میرا ھے نام
میں غلامی میں رھوں حاضر مدام
کہ میرا فرزند جو ھے نور عین
ھے غلام و بندہ حضرت حسین
مانگتا ھوں تم سے اے حق کے حبیب
دولت دارین ھو اس کو نصیب
اور رھے جس گھر میں یہ کتاب
وہ رھیں آباد تا روز حساب
اور جو اس کو پڑھے باعتقاد
اس کو حاصل ھوئیں سب دل کی مراد
کہہ نہیں سکتا میں اس کو برملا
جو صلا اس کا مجھ کو شہ سے ملا
https://www.facebook.com/media/set/?set=a.505463092864565.1073741862.112988852111993&type=1
RT News
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment