RT News
Sunday, October 28, 2007
Centuries Old Radio Pakistan set on fire in Karachi
کراچی.........افضل ندیم.............کراچی میں ریڈیو پاکستان کی عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیس گیا ہے۔ایک صدی پرانی عمارت کو آتشزدگی کے نتیجے میں شدید نقصان پہنچاہے جبکہ اورریڈیو پاکستان کراچی اسٹیشن کی نشریات کئی گھنٹے سے بند رہیں۔ایم اے جناح روڈ پر واقع ریڈیو پاکستان کی عمارت میں شارٹ سرکٹ کے سبب تقریبا پونے گیارہ بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔اس وقت ریڈیو پاکستان سے پروگرام بچوں کی دنیا نشر کیا جارہا تھا، آگ لگنے کے سبب بھگدڑ مچ گئی اور بچوں سمیت تمام افراد کو باہر نکال لیا گیا۔سٹی گورنمنٹ کے فائربریگیڈ کی دو درجن سے زائد گاڑیوں کے علاوہ اسنارکل اور کے پی ٹی، ڈی ایچ اے اور کلفٹن کنٹونمنٹ کے فائر فائٹرزنے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ بجھائی۔ امدادی کام کی نگرانی سٹی نائب ناظمہ نسرین جلیل نے کی ۔ اس موقع پر ڈی سی او کراچی جاوید حنیف ،ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ مولانا عبدالستار ایدھی ، خدمت خلق فاؤنڈیشن، ہلال احمر، چھیپا ویلفیئر اور دیگر اداروں کے رضا کار بھی موجود تھے۔ ریڈیو پاکستان کے اسٹیشن ڈائریکٹراقبال فریدی کے مطابق آتشزدگی سے کنٹرول روم ،سوئچ روم اور تقریباچودہ اسٹوڈیوز کے علاوہ دیگر تنصیبات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ریڈیو پاکستان کا سوسال پرانا اور نایاب ریکارڈ پہلی منزل پر ہونے کی وجہ سے محفوظ رہا ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment